بھٹکل:10؍اگست (ایس اؤ نیوز)مرڈیشور میں 2.50لاکھ روپئے کی لاگت سے اپنے ذاتی خرچ پرتعمیر کردہ آٹو اسٹینڈ کا بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک نے افتتاح کیا۔
افتتاح کے بعد خطاب کرتےہوئے رکن اسمبلی نے کہاکہ مرڈیشور کے آٹوڈرائیور کافی دنوں سے مطالبہ کررہے تھے کہ ان کے لئے ایک مستقل آٹو اسٹینڈ تعمیر کیا جائے۔ آج ان سے کئے گئےوعدے کے مطابق آٹو کے لئے ایک مستقل اسٹینڈ کا افتتاح کرنےپر خوشی محسوس ہورہی ہے۔ آٹواسٹینڈ سے صرف ڈرائیوروں کو ہی نہیں بلکہ مسافروں کو بھی راحت ملے گی۔ انہوں نے حلقہ میں اب تک 6جگہوں پر آٹو اسٹینڈ کی چھتیں تعمیر کئےجانےکی جانکاری دی ۔ اس موقع پر آٹوڈرائیوروں نے اسٹینڈ کی تعمیر میں اپنا تعاون پیش کرنے والے رکن اسمبلی سنیل نائک کی تہنیت کی۔
افتتاحی تقریب میں آٹورکشا ڈرائیور ومالکان سنگھا کے صدر ستیش نائک، نائب صدر شری دھر نائک، جنرل سکریٹری ناگراج نائک، سکریٹری جگدیش نائک، خازن دنیش نائک، معاون سکریٹری حسن ، انپا نائک اور لگیج رکشا سنگھا کے صدر منجپا نائک ، ماولی گرام پنچایت صدر مہیش نائک، سبرائے نائک، ایس ایس کامت ، یاسین شیخ سمیت دیگر آٹو ڈرائیورس وغیرہ بھی موجود تھے۔